فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں مسلح شخص نےایک اپارٹمنٹ میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ فلوریڈا کے جنوبی علاقے” ہایالی” کی ویسٹ 46th اسٹریٹ پر واقع پانچ منزلہ اپارٹمنٹ میں مسلح شخص رات کوداخل ہوااورفائرنگ کرکے 6 افراد کوہلاک کردیا، مرنے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے کے دوران مسلح شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
حکام کے مطابق مسلح شخص نے مزید 2 افراد کو یرغمال بنارکھا تھا جنہیں بازیاب کرالیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اپارٹمنٹ میں مختلف مقامات پر 5 لاشیں ملی ہیں جن میں 3 خواتین اور 2 مردوں کی لاشیں شامل ہیں،ایک شخص کی لاش اپارٹمنٹ کے سامنے سڑک پر ملی ہے جو کہ ممکنہ طور پر مسلح شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں اپارٹمنٹ کے منیجر اوران کی بیوی بھی شامل ہیں تاہم پولیس نے مسلح شخص اور مرنے والوں کی شناخت ظاہرنہیں کی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment